سکول میں طالبعلم نے سرعام اپنی استانی کو شادی کی پیشکش کردی، پھر آگے کیا ہوا؟ دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے گی

سکول میں طالبعلم نے سرعام اپنی استانی کو شادی کی پیشکش کردی، پھر آگے کیا ہوا؟ ...
سکول میں طالبعلم نے سرعام اپنی استانی کو شادی کی پیشکش کردی، پھر آگے کیا ہوا؟ دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے گی

  


بیجنگ (نیوز ڈیسک) سکول کے بچوں کو اپنی ٹیچر پر پیار آنا کوئی عجب بات نہیں ہے لیکن ایک چینی بچہ کچھ زیادہ ہی آگے نکل گیا اور اپنی خوبصورت ٹیچر کو خوب دھوم دھام کے ساتھ شادی کی پیشکش کر ڈالی ،لیکن نتیجہ بہت ’درد ناک‘ نکلا ۔

ویب سائٹ شنگھائسٹ کی رپورٹ کے مطابق مڈل سکول کے طالب علم نے خاتون ٹیچر کو محبت بھری پیشکش کرنے کے لئے خوب اہتمام کر رکھا تھا۔اس نے اپنے کچھ دوستوں کو بینر تھما کر کھڑا کیا جن پر ٹیچر کے لئے محبت سے بھرپور کلمات تحریر تھے اور ساتھ بلند آواز میں رومانوی میوزک بھی بج رہا تھا۔اسی دوران جب خاتون ٹیچر وہاں پہنچیں تو ہاتھوں میں گلدستہ لیے ہوئے یہ طالب علم اس کے سامنے جھکا اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے کہنے لگا،"ٹیچر،مجھے آپ سے محبت ہے! پلیز مجھ سے شادی کرلیں۔ "

یہ پرانی بوسیدہ گاڑی خرید کر اس آدمی نے اسے ایسی چیز میں تبدیل کردیا کہ دیکھ کر آپ کا دل کرے گا فوری یہی کام کریں

بچے کے دماغ پر تو عشق کا بھوت سوار تھا لیکن دوسری جانب ٹیچر کے ساتھ ایسا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔انہوں نے احمق بچے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا، "میرا وقت مت ضائع کرو! ویسے بھی میرا پہلے ہی ایک بوائے فرینڈہے۔" اس پر بھی طالب علم کو سمجھ نہ آئی اور اس نے جیب سے ہیرے کی انگوٹھی نکال کر پیش کردی ،یہ سوچتے ہوئے کہ شاید ٹیچر ”ہاں“ کہنے سے پہلے اس کے ساتھ ہلکا پھلکا مذاق کر رہی تھی۔

بد قسمتی سے طالب علم کا یہ حسن ظن شدید غلط فہمی ثابت ہوا کیونکہ اگلے ہی لمحے ٹیچر غصے سے آگ بگولا ہو چکی تھی ۔اس نے زور کا ہاتھ گھمایا اور بچے کا گلدستہ ہوا میں اچھل کر بکھر گیا۔غصیلی ٹیچر نے فرش پر بکھرے پھولوں کو اپنے جوتوں تلے روند ڈالا اور پھرپاس پڑے سپیکر کو ایسے زور کا ٹھڈا مارا کہ اس میں سے نشر ہونے والی مدھر موسیقی بھی بند ہو گئی ۔اس کے بعد وہ غصے سے پھنکارتی ہوئی وہاں سے چلی گئیں، اور بے چارہ طالبعلم وہیں بیٹھ کر اپنے نامراد عشق پر آنسو بہانے لگا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس