چینی اسسٹنٹ وزیر خارجہ کی کوئٹہ کابل ریلوے لائن کی کیلئے افغان صدر کو سہ فریقی مذاکرات کی تجویز:افغان میڈیا

چینی اسسٹنٹ وزیر خارجہ کی کوئٹہ کابل ریلوے لائن کی کیلئے افغان صدر کو سہ ...
چینی اسسٹنٹ وزیر خارجہ کی کوئٹہ کابل ریلوے لائن کی کیلئے افغان صدر کو سہ فریقی مذاکرات کی تجویز:افغان میڈیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی اسسٹنٹ وزیر خارجہ نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے جس میں چینی اسسٹنٹ وزیر خارجہ نے کوئٹہ کابل ریلوے لائن کی کیلئے سہ فریقی مذاکرات کی تجویز دی ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق چینی اسسٹنٹ نے افغان صدر سے ملاقات میں کہا کہ ریلوے لائن کے منصوبہ پر پاکستان ،چین اور افغانستان کے وفود بات کریں ،اکنامک کوریڈور کیلئے افغانستان کی اہم حیثیت ہے۔جس پر افغان صدر نے چینی اسسٹنٹ وزیر خارجہ کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں ترقی کیلئے تمام پڑوسیوں سے گرم جوش تعلقا ت چاہتے ہیں ،ریلوے سہ فریقی گروپ میں وسط ایشیاکے دیگر ممالک کو بھی شامل کیا جانا چاہیے ۔

مزید : بین الاقوامی