پی پی78 میں مشترکہ امیدوار کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا تھا لیکن ان کی طرف سے سرد مہری دکھائی گئی :شیخ وقاص اکرم

پی پی78 میں مشترکہ امیدوار کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا تھا لیکن ان کی طرف ...
پی پی78 میں مشترکہ امیدوار کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا تھا لیکن ان کی طرف سے سرد مہری دکھائی گئی :شیخ وقاص اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جھنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ایم این اے رہنماءمسلم لیگ ن شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ جھنگ کی نشست پی پی78 میں مشترکہ امیدوار کیلئے پیپلز پارٹی کے دوستوں سے رابطہ کیا تھا لیکن ان کی طرف سے سرد مہری دکھائی گئی ۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم این اے رہنماءمسلم لیگ ن شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ جھنگ کی نشست پی پی78 میں مشترکہ امیدوار کیلئے پیپلز پارٹی کے دوستوں سے رابطہ کیا تھا لیکن ان کی طرف سے سرد مہری دکھائی گئی جس کا نتیجہ آج ہمرے سامنے ہے،
پیپلز پارٹی کے تعاون نہ کرنے کی وجہ سے مولانا مسرور نواز نے کامیابی حاصل کی ہے،انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ جھنگ شہر سے مذہبی امیدوار کے خلاف کسی کا بھی جیتنا مشکل ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمارا مقابلہ کیا ہے،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خود وڈیو لنک سے خطاب کیا،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ خود آئے اور جلسہ بھی کیا ہے،پیپلز پارٹی نے ہٹ دھرمی دکھائی ہے۔

پی پی 78ضمنی انتخاب،حکومتی امیدوار شکست سے دوچار ، آزاد امیدوار مولانا مسرور نواز جھنگوی نے میدان مار لیا
انہوں نے کہا ہے کہ عدالتوں میں یہ لوگ کیس جیت جاتے ہیں، مولانا لدھیانوی کو عدالت نے ہمارے خلاف انتخابات لڑنے کی اجازت دی ہے،ن لیگ نے بہادری سے مقابلہ کیا ہے،جیتنے والے امیدوار کو مولانا لدھیانوی کی سپورٹ حاصل تھی ۔

مزید :

جھنگ -