پاک فوج نے انسانیت کی نئی مثال قائم کردی، افغان فوجی کا علاج کرکے واپس بھیج دیا

پاک فوج نے انسانیت کی نئی مثال قائم کردی، افغان فوجی کا علاج کرکے واپس بھیج ...
پاک فوج نے انسانیت کی نئی مثال قائم کردی، افغان فوجی کا علاج کرکے واپس بھیج دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج نے انسانیت کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے مخالف چیک پوسٹ پر بیمار ہونے والے افغان فوجی کا علاج کرکے اسے واپس بھیج دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ کے علاقے میں سرحد کے دوسری طرف موجود ایک چیک پوسٹ پر افغان فوجی شدید بیمار ہوگیا جبکہ افغان فوج کے پاس علاج معالجے کی سہولیات نہیں تھیں جس پر اسے پاکستان کی چیک پوسٹ پر لایا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بیمار افغان فوجی کو 8 بجے کے قریب گکھی نامی پاکستانی پوسٹ پر لایا گیا اور ضروریعلاج معالجے کے بعد واپس افغان پوسٹ پر بھیج دیا گیا۔

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں