نواز شریف کو پتہ ہے اگر اقتدار سے اترا تو جیل جاوں گا ، تین سال میں جتنے بھی ٹینڈر ہوئے وہ فراڈ ہیں،پیپلز پارٹی 3سے5ہزار ووٹوں کی پارٹی رہ گئی ہے: شیخ رشید

نواز شریف کو پتہ ہے اگر اقتدار سے اترا تو جیل جاوں گا ، تین سال میں جتنے بھی ...
نواز شریف کو پتہ ہے اگر اقتدار سے اترا تو جیل جاوں گا ، تین سال میں جتنے بھی ٹینڈر ہوئے وہ فراڈ ہیں،پیپلز پارٹی 3سے5ہزار ووٹوں کی پارٹی رہ گئی ہے: شیخ رشید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پتہ ہے کہ اگر میں اقتدار سے اترا تو سیدھا جیل جاوں گا، تین سال میں جتنے بھی ٹینڈر ہوئے وہ فراڈ ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی بھی اب صرف3سے5ہزار ووٹوں کی پارٹی رہ گئی ہے۔

پاک فوج نے انسانیت کی نئی مثال قائم کردی، افغان فوجی کا علاج کرکے واپس بھیج دیا

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے پروگرام "نیوز آئی"میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت نواز شریف کی رسوائی ہو رہی ہے،کوئی یہ نہیں کہے گا کہ وہ تین بار وزیر اعظم رہے ،سب ان کو چور کہیں گے۔نواز شریف لوگوں کو اپنی شرائط پر تعینات کرتے ہیں، کوالٹی کی بجائے لائلٹی پر تعیناتیاں ہوتی ہیں، 3سال میںایک تعیناتی بھی میرٹ پر نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ تین سال میں جتنے بھی ٹینڈر ہوئے وہ سب فراڈ ہیں، نواز شریف کے دور میں چائینہ کے ساتھ کئے گئے کاموں میں کرپشن کی گئی ہے۔خورشید شاہ اور فضل الرحمان سے زیادہ نواز شریف کے قریب کوئی نہیں ہے۔وزارت خارجہ 10سال سے فوج چلا رہی ہے،جیسا ہماراوزیر اعظم ہے وہ اپنی بسات کا ہی وزیر خارجہ لے کر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ جو کھرچے نواز شریف نے مارے ہیں وہ زرداری نہیں مار سکتا۔

انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ اور رضا ربانی آصف زرداری کی گڈ بک میں نہیں ہیں،میں نے زرداری سے کہا تھا کہ قمر زمان کائرہ کو وزیر اعظم بنا دیں ۔پیپلز پارٹی چند حلقوں کو چھوڑ کے اب صرف 3سے5ہزار ووٹوں کی پارٹی رہ گئی ہے۔بلاول بھٹوزرداری ابھی تک اپنے باپ کے اثر سے نہیں نکلا ،اگر وہ اپنے نانا اور ماں کی سیاست کرے گا تو اسے عزت ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے بغیر گرینڈ الائینس میں نہیں جاوں گا،میں عمران خان سے پیار کرتا ہوں ۔ان سے زیادہ سیاست میں محنتی اور ایماندار اور کوئی نہیں ہے ۔ عمران خان کا راستہ روکنے کے لئے نواز شریف اور آصف علی زرداری ایک ہی ہیں،سب لوگ عمران خان کے خلاف ہیں لیکن میں اس کے ساتھ ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے تمام اثاثے ڈکلیئر ہیں،میرا کیس ٹرپل ایس ہے،سویٹ ،شارٹ اور سمارٹ ۔میں زلت کی د ولت سے موت کو ترجیح دوںگا۔میرے باپ نے مجھے نصیحت کی تھی کہ "بیٹا کبھی زندگی میں بینک سے قرضہ نہ لینا"جس پر میں نے عمل کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدائیت پر پوزیشن ہولڈر نابینا طالب علم عامر شہزاد کے اکاؤنٹ میں 10 لاکھ روپے جمع کرا دیئے گئے

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صاحب اقتدار کی پہلے تعریفیں اور بعد میں برائیاں کی جاتی ہیں۔پاکستان کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں جانا چاہیے، سارا عالم اسلام تباہ ہوتا آرہا ہے اور اب پاکستان بھی بند گلی کی طرف جا رہا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کو اپنی پارٹی سے بھارتی خفیہ ایجنسی "را"اور کرائے کے قاتلوں کونکال کر جلوں میں ڈالنا ہوگا۔

مزید : راولپنڈی