نیو ٹیک کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے ہنرمندی کے مقابلے، صنعتکاروں، تعلیمی اداروں کے سربراہان، سینئر صحافیوں اور نوجوانوں کی شرکت

نیو ٹیک کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے ہنرمندی کے مقابلے، صنعتکاروں، تعلیمی ...
 نیو ٹیک کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے ہنرمندی کے مقابلے، صنعتکاروں، تعلیمی اداروں کے سربراہان، سینئر صحافیوں اور نوجوانوں کی شرکت

  

لاہور (پ ر) نیو ٹیک کے زیر اہتمام پنجاب بھر کے ہنرمندی کے مقابلے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئے، جس میں بڑی تعداد میں صنعتکاروں، تعلیمی اداروں کے سربراہان، سینئر صحافیوں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔

نیو ٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ نے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ہنرمند نوجوان کو باعزت روزگار ملے گا، نوجوان چھ مہینے کی ٹریننگ مکمل کرلیں، ملازمتیں دینے والے ان کے پیچھے پھریں گے۔ تربیت یافتہ پلمبرز اور کک، ڈاکٹرز اور انجینئرز سے زیادہ کمائیں گے۔ انہوں نے کہا ہم انسٹرکٹرز کو ٹریننگ کیلئے جرمنی، جاپان، چین بھیجیں گے۔ دانشور مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ ہمارے ملک کی ترقی کا دارومدار ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ ہی میں ہے۔ اخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنرمند بنانا بہت بڑی قومی خدمت ہے۔ ”نوائے وقت“ کے ایڈیٹر دلاور چودھری نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر سکھانے سے ملک میں بیروزگاری کا مسئلہ حل ہوگا۔ ”سٹی 42“ کے ایڈیٹر نوید چودھری نے کہا کہ نیو ٹیک کے سربراہ اداروں کو اٹھانے اور متحرک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ معروف فنکار خالد عباس ڈار نے کہا فنی تربیت سے ہزاروں گھروں میں خوشحالی آرہی ہے۔

”نئی بات“ کے ایڈیٹر عطاءالرحمن نے کہا نوجوانوں کو ہنر سکھا دیا جائے تو یہ ملک کا بہت بڑا سرمایہ ثابت ہوگا۔ ہنرمندی کے مقابلوں میں سو سے زیادہ اداروں کے 180 طلباءو طالبات نے حصہ لیا۔ ہر ٹریڈ میں اول آنے والے کو 75 ہزار روپے اور دوم کو 50 ہزار روپے انعام دیا گیا۔معیاری اداروں کے سربراہوں کو بھی سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔ ویلڈنگ ٹریڈ میں مہربان صفدر، بیوٹیشن میں صبا خورشید، کوکنگ میں مدثر احمد، سول سروئر میںظہیر احمد ، الیکٹریشن میں محمد ناصر، پلمبنگ میں یاسر احمد، کمپیوٹر گرافکس میںشہباز احمد اورآٹو کیڈ میں عماد جاوید نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب کے 13بہترین اداروں کے سربراہان کو سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔

مزید : لاہور