کراچی عزیز آباد میں2نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق

کراچی عزیز آباد میں2نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق
کراچی عزیز آباد میں2نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے عزیز آباد میں 2نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میںایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

سماءنیوز کے مطابق روشنیوں کے شہر کراچی کے علاقے عزیز آباد میں2 نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑی پرفائرنگ کی گئی جسکے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،جاں بحق ہونیوالے شخص کی شناخت نومی کے نام سے ہوئی ہے،پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول ملے ہیں،مزید شواہد اکٹھا کرنے کے بعد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید : کراچی