بھارتی ریاست مغربی بنگال میں فوج تعینات ،سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے،جب تک فوج واپس نہیں جاتی دفتر سے گھر نہیں جاؤں گی:وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی اڑ گئیں

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں فوج تعینات ،سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے،جب تک ...
بھارتی ریاست مغربی بنگال میں فوج تعینات ،سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے،جب تک فوج واپس نہیں جاتی دفتر سے گھر نہیں جاؤں گی:وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی اڑ گئیں

  

کولکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کی مغربی بنگال ریاست میں فوج تعینات کردی گئی ،ریاستی وزیراعلی ممتا بینر جی نے فوج کی تعیناتی کی مخالف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں فوج کی تعیناتی سیاسی انتقام ہے، جب تک فوج واپس نہیں جاتی دفتر سے گھر نہیں جاؤں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال ریاست میں فوج تعینات کردی گئی ہے ۔ ریاستی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی کا کہنا ہے کہ ریاست کی وزیراعلیٰ ہوں ، بغیر اجازت فوج تعینات کی گئی جب تک فوج واپس نہیں جاتی دفتر سے گھر نہیں جاؤں گی ، صوبے میں فوج کی تعیناتی سیاسی انتقام ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اجازت کے بغیر ہائی وے پر فوج تعینات کی ، صوبے میں فوج کی تعیناتی وفاق اور جمہوریت پر حملہ ہے ۔

مزید : بین الاقوامی