شیل کی جانب سے پاکستان میں’وی پاور‘ فیول متعارف، لبرٹی فلنگ سٹیشن پر افتتاحی تقریب

شیل کی جانب سے پاکستان میں’وی پاور‘ فیول متعارف، لبرٹی فلنگ سٹیشن پر ...
شیل کی جانب سے پاکستان میں’وی پاور‘ فیول متعارف، لبرٹی فلنگ سٹیشن پر افتتاحی تقریب

  

لاہور (رپورٹ و تصاویر : سید علی رضا) شیل پاکستان نے وی پاور فیول متعارف کروا دیا ہے۔ شیل لبرٹی فلنگ سٹیشن ،گلبرگ پر اس   کی افتتاحی تقریب آج  منعقد کی گئی ۔اس طرح  پاکستان دنیا کا 70 واں ملک بن گیا ہے جہاں یہ فیول متعارف کروایا گیا ہے۔

عمر مجیب شامی نے ربن کاٹ کر سیل کا آغاز  کیا۔ افتتاحی تقریب میں  شیل کے ریجنل مینیجر  یاسر آفندی، رمیض خالد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع  پر کیک بھی کاٹا گیا۔ شیل کے افسران، سٹاف اور کسٹمرز کی بڑی تعداد نے وی پاور فیول متعارف کروانے کو شیل کا کارنامہ قرار دیا۔

vpower  پٹرول  دنیا  میں سپورٹس گاڑیوں میں استعمال ہونے والے فیول کے بے حد قریب سمجھا جاتا ہے   ، ماہرین کی جانب سے اسے  ہنڈا  گاڑیوں کیلئے بھی بہترین قرار دیا جاتاہے۔اس فیول کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس کے باعث فضائی آلودگی بے حد  کم  پیدا  ہوتی جبکہ یہ گاڑی کی مائیلج بھی بہت حد تک بڑھا دیتاہے ۔وی پاور فیول گاڑی کے انجن کی صفائی کرتا ہے بلکہ انجن میں سے آنے والی آوازیں جنہیں ہم knockingبھی کہتے ہیں،اسے ختم کر دیتاہے.

گلبرگ لبرٹی چوک شیل پمپ پر اہلکار وی پاور پٹرول ڈال رہا ہے

مزید : بزنس /اہم خبریں