جذبات کی رومیں بہہ کر ہمسفر کو بوسہ دینا خاتون کو بہرا کرگیا

جذبات کی رومیں بہہ کر ہمسفر کو بوسہ دینا خاتون کو بہرا کرگیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک لڑکی نے جذبات کی رو میں بہہ کر اپنے ہم سفر کو بوسہ دیا جس پر لڑکی کے ساتھ ایسا کام ہو گیا کہ سن کر آپ یقین نہیں کریں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس لڑکی کا تعلق چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ سے ہے۔ وہ کچھ عرصے کے لیے اپنے ہم سفر سے دور جا رہی تھی اور دوری کے خیال سے دونوں فرط جذبات میں بہہ گئے اور ایک دوسرے کو طویل بوسہ دیا، جس سے فوری طور پر لڑکی کی قوت سماعت ختم ہو گئی۔

جنسی گڑیوں اور روبوٹس کے بعد جاپان میں ایک نئی قسم کی بیگمات متعارف کروادی گئیں، اب یہ کیا ہیں؟ جان کر پاکستانی مردوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں گے

لڑکی، جس کی عمر 25سال کے لگ بھگ تھی، ہسپتال گئی تو ڈاکٹروں نے حیران کن انکشاف کیا کہ بوسہ دیتے ہوئے اس کے منہ میں ہوا کا دباﺅ انتہائی کم ہو جانے کی وجہ سے اس کے کانوں کے پردے باہر کی طرف کھنچ گئے تھے، جس کے باعث وہ بہری ہو گئی تھی۔خوش قسمتی سے دو ماہ کے طویل علاج کے بعد اس ڈاکٹر اس کی سماعت بحال کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ امریکہ کی ہوفسٹرا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر لیوی ریئٹر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ”یہ اپنی نوعیت کا واحد واقعہ نہیں ہے۔ اب تک دنیا بھر میں بوسے کی وجہ سے لوگوں کے بہرہ ہونے کے 30کیس سامنے آ چکے ہیں۔“

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : ڈیلی بائیٹس