پہلی سہ ماہی میں مالیاتی خسارہ مجموعی ملکی پیداوار کا 1.2فیصد رہا

پہلی سہ ماہی میں مالیاتی خسارہ مجموعی ملکی پیداوار کا 1.2فیصد رہا

لاہور( این این آئی )موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مالیاتی خسارہ مجموعی ملکی پیداوار کا 1.2فیصد رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 1.3تین فیصد تھاجبکہ محصولات میں 20فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا ۔ وزارت خزانہ کے مطابق موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی حسابات اور قرضوں کی ادائیگی کے اعداد و شمار اور اخراجات میں کفایت شعاری سے وفاقی حکومت کی شاندار کارکردگی کی عکاسی ہوتی ہے۔اس عرصہ کے دوران حکومت کے اندرونی و بیرونی قرضوں کو محدود رکھا گیا ہے جبکہ اخراجات کو بھی کنٹرول کیا گیا ہے جس سے حکومت کے دانشمندانہ نظم و نسق کی عکاسی ہوتی ہے اور مالی سال کی آئندہ عرصے کے دوران اسی کارکردگی کو برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجموعی وفاقی اور صوبائی محصولات کی مد میں ایک ہزار 25ارب روپے جمع کئے گئے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 18.9فیصد زیادہ ہے۔

مزید : کامرس