ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے تجارتی نمائشوں میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے تجارتی نمائشوں میں شرکت کیلئے ...

کراچی(این این آئی)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹڈاپ)نے بین الاقوامی تجارتی نمائشوں اوروفود کے ہمراہ جانے کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔کینیڈا میں آئندہ سال 2سے 4 مئی تک منعقد ہونے والی نمائش میں شرکت کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 12دسمبر ہے ،ارجنٹائن ،چلی اور پیرو میں 5تا14مارچ تک منعقد ہونے والی نمائشوں کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ13دسمبر جبکہ اپریل میں چین جانے والے تجارتی وفد میں شرکت کے خواہشمند 14دسمبر تک درخواست دے سکتے ہیں۔

، یہ وفد آلات جراحی کے برآمد کنندگان پر مشتمل ہوگا۔

مزید : کامرس