ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا ڈگری کی تصدیق سے انکار، ایمپیریل کالج کے طلبہ کا سرد موسم میں کھلے آسمان تلے 24 گھنٹوں سے احتجاج جاری

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا ڈگری کی تصدیق سے انکار، ایمپیریل کالج کے طلبہ کا سرد ...
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا ڈگری کی تصدیق سے انکار، ایمپیریل کالج کے طلبہ کا سرد موسم میں کھلے آسمان تلے 24 گھنٹوں سے احتجاج جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کی جانب سے طلبہ کی ڈگری کی تصدیق سے انکار کے بعد ایمپیریل کالج لاہور کے طلبہ نے پریس کلب کے سامنے دھرنا دے دیا ہے،24 گھنٹوں سے زائد عرصہ گزر نے کے باجود سرد موسم میں طلبہ کا دھرنا جاری ہے۔ 

طلبہ کا مؤ قف ہے کہ صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن علی رضا گیلانی کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے وعدے کے باوجود ہماری ڈگریاں جاری نہیں کی گئیں ہیں اور جب تک ہماری ڈگریوں کی تصدیق کا عمل مکمل نہیں ہوتا وہ اپنادھرنا جاری رہیں گے۔

ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے
ڈیلی پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ایک طالب علم سکندر اعظم کا کہنا تھا کہ ایمپیریل کالج کی بی بی اے اور کمپیوٹر سائنس کی ڈگریاں ایچ ای سی کی جانب سے تسلیم شدہ ہیں جبکہ انجینئرنگ ، اپلائیڈ سائنسز سمیت 18 ڈگریوں کی تصدیق نہیں کی جا رہی ، حالانکہ کالج انتظامیہ کا مؤ قف ہے کہ ان کے تمام ڈاکومنٹس مکمل ہیں مگر اس کے باوجود ایچ ای سی پنجاب ڈگریوں کو تسلیم نہیں کر رہی، اس وقت کالج سے مختلف ڈگریاں مکمل کرنے والے600سے زائد طلبہ کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے جبکہ800سے زائد طلبہ اس وقت کالج سے تعلیم مکمل کر چکے ہیں مگر جان بوجھ کر اپنے آخری سمسٹر میں تاخیر کر رہے ہیں۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

سکندر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اپنی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے انہوں نے صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن سید علی رضا گیلانی سے بھی ملاقات کی ، انہوں نے ہمارا مسئلہ حل کرنے کے لئے اڑھائی ماہ کا وقت لیا تھا مگراس بات کو بھی ساڑھے تین ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور پنجاب حکومت کی جانب سے ہمارے مطالبے پر کان نہیں دھرے جا رہے۔ طالب علم کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اور ایچ ای سی جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتی وہ اس سرد موسم میں اپنا دھرنا جاری رکھیں گے۔

مزید :

لاہور -