افراتفری اور انتشار کا خاتمہ ہو گیا ،اب آگے بڑھنا چاہیے،پرویز ملک

افراتفری اور انتشار کا خاتمہ ہو گیا ،اب آگے بڑھنا چاہیے،پرویز ملک

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وقافی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیز ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ملک میں افراتفری اور انتشار کا خاتمہ ہو گیا،اب ہمیں آگے بڑھنا چاہیے کیونکہ ملک ایسے حالات کا متحمل نہیں ہو سکتا، جو حالات دیکھے وہ افسوسناک تھے، ملکی سلامتی اور قومی مفاد میں قربانیاں بھی دینا پڑیں، ایسی ہی صورتحال میں وزیر قانون کو مستعفی ہونا پڑا۔

،دہشتگردی کو ختم کر کے ترقی کی طرف گامزن ہیں، ملک میں ایسی صورتحال افسوسناک ہے،وزیر قانون زاہد حامد نے ریاست کے وسیع تر مفاد میں قربانی دی اور مستعفی ہوگئے، کچھ معاملات میں اسٹیٹ کیلیے قربانیاں دینا پڑتی ہیں،نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے زبردستی اس وقت ہٹایا گیا جب ملک ترقی کر رہا تھا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر غزالی سلیم بٹ،میاں مرغوب، سید توصیف شاہ ،ڈاکٹر اسد اشرف،تنویر ضیا بٹ، عامر خان،رانا احسن شرافت اور چوہدری عبدالمجید نمبردار سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیا پاکستان بنانے والوں نے مایوسی پھیلائی اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی،خوشحال اور مضبوط پاکستان ہماری حکومت کی منزل ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے صوبے بھر میں بڑے منصوبے تیزی سے مکمل کیے ہیں، ماضی کے حکمرانوں نے صرف کھوکھلے دعووں اور خالی نعروں سے عوام کا دل بہلایا ۔

پرویز ملک

مزید : میٹروپولیٹن 1