پنجاب میں پانی کی کمی دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں،مہرین راجہ

پنجاب میں پانی کی کمی دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں،مہرین راجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں پانی کی کمی دور کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ،پانی کی کمی سے کاشتکاروں کے لئے ربیع سیزن میں مشکلات ہوں گی ، جنوبی پنجاب کی نہریں پہلے ہی دوماہ کے لئے بند کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے ، ملک کے معاشی حالات پہلے ہی خراب ہیں۔
اور اگر زراعت کو نقصان پہنچا تو یہ حالات مزید خراب ہوں گے، ملکی خراب معاشی صورت حا ل سے نکالنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک کی معاشی حالت بہت خراب ہے جس وجہ سے ملک میں معاشی عدم استحکام پیدا ہوا ہے ، ملک کو اس صورت حال سے نکلالنے کے لئے فوری اقدمات وقت کا تقاضا ہے ،معاشی ماہرین سے مل کر نئی معاشی پالیسی بنائی جائے۔
مہرین راجہ