نظام مصطفی ؐ کے نفاذ سے ہی ملک کے مسائل حل ہو ں گے،افنان صادق

نظام مصطفی ؐ کے نفاذ سے ہی ملک کے مسائل حل ہو ں گے،افنان صادق

لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے رہنما افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ پیغمبر مصطفی ﷺ کی تعلیمات کو سامنے رکھتے ہوئے عوام میں محبت عام کر نے اور نفرتیں ختم کر نے کے لیئے علماء اور معاشرے کے ہر فرد کو عمل کے میدان میں اتر نا ہو گااسی سے معاشر ے میں امن آئے گا اور بد امنی کا خاتمہ ہو گا ،نظام مصطفی ؐ کے نفاذ سے ہی ملک کے مسائل حل ہو ں گے اور ملک میں امن پید اہوگا۔

،معاشرے میں ناانصافی کی وجہ سے ہر طرف بد امنی قتل وغارت اور جرائم بڑھتے جا رہے ہیں،اللہ کے آخری نبی کریمؐ کے طریقوں کو چھوڑ نے کی وجہ سے ہر طرف مسئلے ہی مسئلے ہیںیہ مسائل اللہ کے آخری رسول ؐ کے طریقوں پر عمل کر نے سے ہی حل ہوں گے۔

افنان صادق

مزید : میٹروپولیٹن 1