پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے مزید 47گر انفروشوں کو گرفتار کر لیا

پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے مزید 47گر انفروشوں کو گرفتار کر لیا

لاہور(جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پرشہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 813 مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر22 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ2,1000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،46افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر47افراد کو گرفتار کروایا گیا۔13افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1