ایم پی اے کے تعاون سے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے،نوید الحق کیانی
لاہور(لیڈی رپورٹر)یو نین کونسل 112کے چیئر مین نوید الحق کیا نی و مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حا جی مقصود ،چو ہدری فضل رسول گجر،حا جی خا لد محمو د،محمد طا رق زبیری ،جنرل کو نسلرقا ضی عا صم،سید عبدا للہ،انجینئر عمر منشاء،ملک منیر،لیڈی کو نسلر وڈسٹرکٹ ممبر نبیلہ یا سمین،یو تھ کو نسلرمرزا عدیل ،سو سائٹی صدر متین بٹ ،لیبر کو نسلرچو ہدری اطہر جا وید،اقلیتی کو نسلرمختا ر مسیح کا کہنا ہے کہ متعلقہ ایم پی اے سیف الملو ک کھو کھرو ایم این اے کے تعاون سے حلقہ میں ریکا رڈ ترقیا تی کام کروائے جن میں سیو ریج کا کام ،سٹرکو ں کی تعمیر سمیت فلٹریشن پلا نٹ ،سٹریٹ لائٹس شا مل ہیں ۔اس حوالے سے گفتگو کر تے ہو ئے چیئر مین نو ید الحق کیا نی کا کہنا تھا کہ اب تک دو فلٹریشن پلا نٹ لگا ئے جا چکے ہیں اور دو کی منظوری ہو چکی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میری اولین تر جیح ہو تی ہے کہ میں عوام کے بنیا دی مسائل ان کے دروا زے پر جا کر حل کروں ۔انہوں نے کہا کہ ہما رے علا قہ کا سب سے بنیا دی مسئلہ قبر ستا ن کا ہے جس کو تر جیحی بنیا دوں پر حل کیا جا نا چا ہیے۔ انہو ں نے کہا کہ ہمارے پاس ہی یو نیورسٹی کی کا فی جگہ خا لی پڑی ہے حکو مت اگر ذا تی دلچسپی لے تو اس مسئلہ کو حل کیا جا سکتا ہے ۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حا جی مقصود کا کہنا تھا کہ جب سے ایم پی اے سیف الملو ک کھو کھر بنے ہین تب سے بہت زیادہ ترقیاتی کام کرائے گئے ، ہمارے چیئرمین بھی ہما رے ساتھ مکمل تعا ون کر تے ہیں اور کو ئی بھی فیصلہ ہما ری مشا روت کے بغیر نہیں کر تے ہیں ۔چو ہدری فضل رسو ل گجر کا کہنا تھا کہ چیئر مین نوید الحق کیا نی کی کو ششوں کی و جہ سے ہی یو نین کو نسل میں امن قا ئم ہے ۔ ،لیڈی کو نسلر وڈسٹرک ممبر نبیلہ یا سمین،یو تھ کو نسلرمرزا عدیل ،سو سائٹی صدر متین بٹ ،لیبر کو نسلرچو ہدری اطہر جا وید،اقلیتی کو نسلرمختا ر مسیح جنرل کو نسلرقا ضی عا صم،سید عبدا للہ،انجینئر عمر منشاء،ملک منیر کا کہنا تھا کہ ہمارے چیئر مین نوید الحق کیا نی ہمارے ساتھ مل کر چلتے ہیں، ہما را یو نین کو نسل کا اجلا س بھی با قا عدگی سے بلوایا جا تا ہے ۔
چیئرمین