بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر العمین حسین کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار

بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر العمین حسین کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار
 بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر العمین حسین کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار

  

ڈھاکہ (نیٹ نیوز) بنگلہ دیشی ٹیم کے فاسٹ باؤلر العمین حسین کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے دوران ایمپائرز نے ان کے ایکشن کو رپورٹ کیا۔ تفصیلات کے مطابق العمین حسین رواں بی پی ایل میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کر رہے ہیں، 28 نومبر کو کھلنا ٹائٹنز کے خلاف میچ کے دوران ایمپائرز نے بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر العمین حسین کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے مطابق باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد باؤلر کو چودہ روز کے اندر ٹیسٹ دینا ہوتا ہے اور رپورٹ آنے تک وہ باؤلنگ جاری رکھ سکتا ہے۔ العمین حسین کا دوسری بار ایکشن رپورٹ ہوا ہے، اس سے قبل اگست 2014ء میں بھی ان کا ایکشن رپورٹ ہوا تھا تاہم نومبر 2014ء میں ہی آئی سی سی نے ان کے ایکشن کو قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرانے کی اجازت دے دی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی