عید میلادالنبی کا دن محبت اور بھائی چارے کے فروغ کا درس دیتا ہے،نبیل محمود

عید میلادالنبی کا دن محبت اور بھائی چارے کے فروغ کا درس دیتا ہے،نبیل محمود

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے رہنماؤں نبیل محمود طارق اور مختاراحمد چوہدری نے کہا ہے کہ عید میلادالنبی کا دن محبت اور بھائی چارے کے فروغ کا درس دیتا ہے اور اس دن سرکار دو عالم ﷺ کا جشن ولادت منانا عین اسلام ہے سبز پرچموں کی بہار امن کا پیغام اور جگمگاتی روشنیاں خوشحالی کا عندیہ ہیں ۔ ہمیں ملک میں روادری ،محبت اور احترام انسانیت کے فلسفے کو پروان چڑھانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کے غلاموں نے جشن ولادت رسول کے سلسلے میں گلی ،محلوں ،شاہراہوں کو سبز پرچم سے سجادیا اور دوردو سلام سے منور کردیا ہے۔انہوں نے مذید کہاکہ عیدمیلاد مصطفی امن عام کرنے جہالت ،اقرباء پروری کا خاتمہ مظلوموں کو حقوق فراہم کرنے کادرس دیتا ہے۔

اورمیلاد منانا اللہ عزوجل کی وحدانیت کی دلیل اور عشق رسول ﷺ کی علامت ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4