حضور کی سیرتِ طیبہ پر عمل سے دْنیا اور آخرت کو کامیاب بنایا جاسکتا ہے،احمد بلال

حضور کی سیرتِ طیبہ پر عمل سے دْنیا اور آخرت کو کامیاب بنایا جاسکتا ہے،احمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )عوام لیگ لا ہور کے مر کزی صدر احمد بلا ل فیصل ایڈ ووکیٹ نے یوم عید میلادالنبی ﷺ پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نبی پاک ﷺ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ بنی نوع انسان کے لئے مشعل راہ ہیں ،حضور پاک ﷺ کی تعلیمات پرعمل پیرا ہو کر ہی معاشرے سے ظلم و زیادتی ، نا انصافی اور بد امنی کا خاتمہ ممکن ہے ۔ آپ ﷺ نے تمام بنی نوع انسان کو امن و آشتی ، اخوت ، احترام انسانیت، مساوات ، عفو ودرگزراور عدل وانصاف کا درس دیا ہے۔ حضور اکرم کی ذاتِ گرامی ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور ربیع الاول کا مہینہ بابرکت ہے، ہمیں حضور کی سیرتِ طیبہ پر عمل پیرا ہو کر دْنیا اور پھر آخرت کی فکر کرنی چاہئے۔
نہو ں نے کہاکہ ہمیں مسا لک کے جھگڑو ں سے با لا تر ہو کر ایک ہو نا اتحاد امت کے لئے بہت ضروری ہو چکا ہے تب ہی ہم اپنے دشمن کا ہر محاذ پر مقابلہ کر سکتے ہے ،انہو ں نے کہاکہ حضور نبی کریم ﷺ پر کثرت سے دورد پڑھنے کے ساتھ ساتھ سیر ت و صورت اپنانے کی اشد ضرورت ہے ، پوری امت مسلمہ بے پنا ہ مسائل کا شکار ہے جس کی بڑی وجہ حضور ﷺ کی تعلیمات سے دوری ہے ۔