انتظامی محکموں میں سیاسی مداخلت، اہم انتظامی عہدوں کی سیٹیں برائے نام بن کر رہ گئیں

انتظامی محکموں میں سیاسی مداخلت، اہم انتظامی عہدوں کی سیٹیں برائے نام بن کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (عامر بٹ سے)انتظامی محکموں میں بڑھتی ہوئی سیاسی مداخلت اور سفارشی افسران کی تعیناتی کے باعث اہم انتظامی عہدوں کی سیٹیں بھی برائے نام بن کر رہ گئیں ڈی۔ سی لاہور کی جانب سے پٹواریوں، گرداوروں، نائب تحصیلداروں سمیت دیگر ملازمین کو بھجوائے جانے والے وضاحتی نوٹس ردی کی ٹوکری کی نظرہونے لگے مزید معلوم ہوا کہ گذشتہ تین ماہ سے ڈی سی لاہور کے احکامات کی روشنی میں ضلع کچہری میں ڈی۔ او انکوائری کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے اخباری تراشہ جات، سائلین کی جانب سے آنے والی درخواستیں، محکمہ انٹی کرپشن سمیت دیگر احتسابی اداروں کی جانب سے بھجوائے جانے والے نوٹسز اور محکمانہ انکوائریوں میں ملوث پائے جانے والے پٹواریوں، گرداوروں اور نائب تحصیلداروں سمیت دیگر سرکاری ملازمین کو ہنگامی بنیادوں پر وضاحتی نوٹسیز جاری کرتے ہوئے 2 دنوں میں تحریری جوابات بھی مانگے گئے مگر سیاسی شخصیات کی سفارشات پر تعینات ہونے والے ریونیو سٹاف نے ڈی۔ سی لاہور کی جانب سے بھیجے جانے والے ان وضاحتی نوٹسیز کا جواب دینا بھی اپنی توہین سمجھا۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر آفس کے ترجمان نے کہا ہے کہ جو ملازمین وضاحتی نوٹسیز کا تحریری طور پر جواب نہیں دے رہے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔