عید میلاد النبیؐ کا دن ہمیں بھائی چارے ،قومی یکجہتی ، یگانگتکا پیغام دیتا ہے،عدنان گورسی

عید میلاد النبیؐ کا دن ہمیں بھائی چارے ،قومی یکجہتی ، یگانگتکا پیغام دیتا ...

لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی کے رہنما عدنان گورسی نے کہا ہے کہ12ربیع الاول عید میلاد النبیؐ کا دن ہمیں پیغام دیتا ہے کہ بھائی چارے ،قومی یکجہتی ، یگانگت اور اتحاد کا پیغام عام کرنا ہے اورآج بھی ہمیں انہی سنہری اصولوں پر چلنے کی ضرورت ہے۔نبی اکرم ﷺ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا گیا اور ان کی تعلیمات تمام تر انسانوں کے لئے ہیں نبی پاک ؐ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ان کی تعلیمات کے مطابق تمام انسان برابر ہیں اور وہ امن کے سب سے بڑے داعی تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کرکے امت مسلمہ کی دل آزاری کی ہے۔

اس لئے حکومت کو امت مسلمہ سے فوری معافی مانگنی چاہیے اور توبہ بھی کرنی چاہئے اسی میں حکومت کی بقاء ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4