اسوء حسنہ تمام مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے ،اشرف بھٹی

اسوء حسنہ تمام مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے ،اشرف بھٹی

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنئیر نائب صدر اور این اے 129کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اسوء حسنہ تمام مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے نبی کریم ﷺ سے عشق اور محبت کا تقاضا یہی ہے کہ بحثیت مسلمان عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے لئے سب کچھ قربان کر دیں اور حضور نبی کریم ﷺ پر کثرت سے دورد پڑھنے کے ساتھ ساتھ سیر ت و صورت اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کے لئے بہت ضروری ہو چکا ہے تب ہی ہم اپنے دشمن کا ہر محاذ پر مقابلہ کر سکتے ہیں۔

پوری امت مسلمہ بے پنا ہ مسائل کا شکار ہے جس کی بڑی وجہ حضور ﷺ کی تعلیمات سے دوری ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی تعلیمات پر عمل کیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4