نبیؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ،اعجاز چودھری

نبیؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ...

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر و مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے پی پی 154اور این اے 127 میں حاجی محمد خالد عمر اور حاجی محمد ارشد کی رہائش گاہ گرین ٹاؤن اور شیراز ٹاؤن باگڑیاں میں منعقدہ عید میلاد نبی ﷺ کی تقریبات میں شرکت کی ، میلاد میں نعت خوانوں نے حضور پاک ﷺ کی شان میں گلہائے عقید ت کے نذرانے پیش کیے ، ملک اور قوم کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے اجتماعی دعا بھی کرائی گئی ، اس موقع پر اعجاز احمدچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کی خوش قسمتی ہے کہ ہم نبی کریم ﷺ کے امتی ہے آپ کو اللہ تعالیٰ نے تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ،آپ ؐکے ذریعے اللہ تعالیٰ نے پوری انسانیت کے لئے فلاح او ر کامیابی کا راستہ روشن کر کے دیکھایا انہوں نے کہا کہ اسوء حسنہ امت کے لئے مشعل راہ ہے ،نبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہے امت مسلمہ کو عید میلاد نبی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں ، آج ہم جن مشکلات اور مسائل میں گھرے ہوئے ہے ان کی ایک وجہ حضور ﷺ کی تعلیمات سے دوری ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4