تمام معاملات میں میانہ روی ضروری اور اہم چیز ہے،فرحانہ مقصود
لاہور (فلم رپورٹر) ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل فرحانہ مقصودنے کہا ہے کہ خد اکی ذات نے ہر چیز کو انتہائی خوبصورتی سے تخلیق کیا ہے ،انسان کو اندر سے خوبصورت ہونا چاہیے ،محبت تو کسی بھی زندہ چیز سے ہوسکتی ہے چاہے وہ کوئی جانور ہی کیوں نہ ہو اور میں سمجھتی ہوں کہ انسان کی فطرت میں حسن پرستی شامل ہے مگر زندگی کے تمام معاملات میں میانہ روی بہت ضروری اور اہم چیز ہے ۔فرحانہ مقصودنے کہاکہ موجودہ دور میں ماڈلنگ انڈسٹری نے بڑی ترقی کی ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ فیشن میں بڑی جدت آچکی ہے ۔ آئے روز مارکیٹ میں نت نئے ملوسات کی وجہ سے پہناوے میں بڑی ورائٹی مل جاتی ہے ۔