بھارتی اداکارو ں نے حنا خان کے خلاف آواز بلند کر دی

بھارتی اداکارو ں نے حنا خان کے خلاف آواز بلند کر دی
 بھارتی اداکارو ں نے حنا خان کے خلاف آواز بلند کر دی

  

ممبئی(آئی این پی)معروف بھارتی اداکارہ حنا خان نے بھارت کی معروف اداکارہ گوہر خان اور سوناکشی کے بارے میں ایک ایسابیان دیا جس نے نہ صرف سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے بلکہ بھارتی اداکاروں نے حنا خان کے خلاف آواز بھی بلند کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق "بگ باس11"میں حنا خان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ معروف اداکارہ گوہر خان کے میرے سے آدھے بھی فین نہیں ہیں۔میری فین فولنگ گوہر خان سے زیادہ ہے۔ جبکہ گوہر خان کی فین فولنگ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر2 ملین اور حنا خان کی 126ہزار ہے۔حنا خان کے اس بیان کے بعد تمام اداکار گوہر خان کے حق میں اور حنا کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں۔اور حنا خان کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں

مزید : کلچر