جنت 2 کی ہیروئن ایشا گپتا نے زندگی کی 32 بہاریں دیکھ لیں
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا نے زندگی کی 32 بہاریں دیکھ لیں۔ سال 2007 کا 'فیمینا مس انڈیا 'نامی انٹرنیشنل خطاب حاصل کرنیوالی ایشا گپتا نے ماڈلنگ کے پیشے سے اپنی شوبز سرگرمیوں کا آغاز کیا جبکہ 2012 میں فلم 'جنت ٹو' سے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں مشہور اداکار عمران ہاشمی کیساتھ بطور ہیروئن قدم رکھا۔ وہ اب تک کئی مشہور فلموں میں اداکاری اور کئی فیشن برانڈز کیلئے ماڈلنگ کرچکی ہیں۔
ایشا گپتا کو کئی بار ان کی متنازعہ تصاویر کے سبب انٹرنیٹ پر تنقید کا بھی سامنا رہا۔ رواں برس اداکارہ ایشا گپتا کی فلم ' بادشاہو' ریلیز ہوئی تھی جس میں انہوں نے عمران ہاشمی اور اجے دیوگن کیساتھ کام کیاتھا۔