شوبز کو بحران سے نکالنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا چاہیے،قاسم وارثی

شوبز کو بحران سے نکالنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا چاہیے،قاسم وارثی
شوبز کو بحران سے نکالنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا چاہیے،قاسم وارثی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)لارجس ایونٹس اینڈ مینجمنٹ کے سی ای او قاسم وارثی نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا چاہیے ،تنقید برائے تنقید کی بجائے ایک دوسرے کے کام کو سراہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری اس وقت اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کی کوشش کر رہی، ایسے میں حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ چھوٹی سی انڈسٹری میں گروپ بندی اور مخصوص لابیز سر گرم عمل ہیں،اسکا نقصان صرف اور صرف انڈسٹری کو ہو رہا ہے۔ ہمیں کراچی اور لاہور کی تفریق کے بغیر اپنے کلچر اور سافٹ امیج کیلئے کام کرنا ہوگا۔ یہ خوش آئند بات ہے کہ نئے لوگ اس شعبے میں آئے ہیں وہ بے پناہ ٹیلنٹڈ اور پروفیشنلز ہیں ایسے میں پرانے اور تجربہ کار لوگوں کو بھی انکا ساتھ دینا چاہیے۔
قاسم وارثی نے کہا کہ دنیا میں فیشن انڈسٹری اب سائنسی بنیادوں پر ترقی کی منازل طے کر رہی ہے اور سب سے زیادہ زرمبادلہ بھی اسی انڈسٹری سے حاصل ہو رہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں بھی عصر حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق کام کیا جائے تاکہ صحیح معنوں میں ہمارا مثبت پیغام دنیا تک پہنچایا جا سکے۔

مزید :

کلچر -