موسیقی دلوں کو جوڑنے اور محبت کے پیغام کا بہترین ذریعہ ہے، شاہدہ منی

موسیقی دلوں کو جوڑنے اور محبت کے پیغام کا بہترین ذریعہ ہے، شاہدہ منی
موسیقی دلوں کو جوڑنے اور محبت کے پیغام کا بہترین ذریعہ ہے، شاہدہ منی

  

لاہور(فلم رپورٹر) میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ موسیقی دلوں کو جوڑنے اور پیار محبت کا پیغام کا بہترین ذریعہ ہے ، ہمیں اپنی موسیقی پر فخر کرنا چاہیے ۔ ان کا کہناہے کہ وہ دنیا کے ہر ملک میں اپنا جادو جگاتی ہے جہاں اس کے چاہنے والے موجود ہیں، دنیا کی چند بہترین آوازیں ہمارے ملک کی پہچان بنیں جنھوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے ،ہمیں اپنی موسیقی کر فخر کرنا چاہیے ۔شاہدہ منی نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جو تیزی سے سامنے آرہا ہے، موسیقی دلوں کو جوڑنے اور پیار محبت کا پیغام کا بہترین ذریعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موسیقی کی ترقی اور ترویج کے لئے اداروں کا ہونا ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ فنکار سامنے آئیں۔

مزید : کلچر