الحمراء کلچرل کمپلیکس میں اداکار بے لگام ، سکرپٹ سے ہٹ کر جملے بازی

الحمراء کلچرل کمپلیکس میں اداکار بے لگام ، سکرپٹ سے ہٹ کر جملے بازی

لاہور (فلم رپورٹر)الحمراء کلچرل کمپلیکس میں ہونے والے سٹیج ڈراموں میں اداکار بے لگام ، سکرپٹ سے ہٹ کر جملے بازی شروع کر دی ، سٹیج منیجر اداکاروں کے سامنے بے بس ہو گئے ،فیملیاں ڈرامے کا بائیکاٹ کر کے چلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق الحمراء کلچرل کمپلیکس ہال l اور ہال ll میں ہونے والے سٹیج ڈراموں میں انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے فنکاروں نے اپنی من مرضیاں شروع کر دی ہیں جن میں مرد اداکاروں کے ساتھ خواتین اداکارائیں بھی شامل ہیں جنہوں نے سکرپٹ سے ہٹ کر نازیبا جملے بازی کا سلسلہ شروع کر دیا۔ اداکاروں کی غیر مناسب جملے بازی کی وجہ سے ہال میں موجود فیملیاں ڈرامے کا بائیکاٹ کر کے چلی گئیں ۔ اس حوالے سے تھیٹر کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک امر ہے کہ الحمراء جیسے آرٹ اور ثقافتی ادارے میں اس طرح کی بے حیائی اور بیہودگی کا مظاہرہ کیا جائے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور الحمراء انتظامیہ کو اس حوالے سے ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔

مزید : کلچر