پاکستانی فلموں کی کامیابی انتہائی خوش آئند ہے ، ثنا سرفراز

پاکستانی فلموں کی کامیابی انتہائی خوش آئند ہے ، ثنا سرفراز
 پاکستانی فلموں کی کامیابی انتہائی خوش آئند ہے ، ثنا سرفراز

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل ثناء سرفرازنے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری صرف نئی فلمیں بنانے سے آباد نہیں ہو گی سرمایہ کاری بھی بہت بڑی ضرورت ہے تمام فنکار اور ہدایت کار مشترکہ حکمت عملی سے مسائل کو سالوں کی بجائے مہینوں میں حل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی خوش آئند ہے فلمیں تو بنائی جا رہی ہیں لیکن یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ فلموں کا معیار کیا ہے کیونکہ غیر معیاری فلمیں ایک ہزار بھی بنا لی جائیں تو اس کا انڈسٹری کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا اس لئے میں سمجھتی ہوں کہ فلم انڈسٹری میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ جب سرمایہ زیادہ ہو گا تو اس سے معیاری فلمیں بنیں گی۔

مزید : کلچر