افغان وفد کی پاکستانی فوجی حکام سے مذاکرات کیلئے اسلام آباد آمد

افغان وفد کی پاکستانی فوجی حکام سے مذاکرات کیلئے اسلام آباد آمد

اسلام آباد(این این آئی) افغانستان کا ایک اعلیٰ سطحی فوجی وفد پاکستانی فوجی حکام سے مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا ، افغان سفارتخانے کے ایک اہلکار نے این این آئی کو بتایا کہ مذاکرات آج ہونگے جس میں سکیورٹی معاملات اور دہشتگردی کیخلاف تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ افغان سفارتخانے کے مطابق سات رکنی وفد کی قیادت افغان چیف آف جنرل سٹاف جنرل محمد حبیب حصاری کر رہے ہیں۔ سفارتخانے نے مزید کہا کہ وفد میں وزارت دفاع ، وزارت خارجہ اور انٹیلی جنس کے افسران شامل ہیں ۔دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان مذاکرات کے دوران افغانستا ن میں پاکستانی شدت پسندوں کی موجودگی کا مسئلہ اٹھایا گا کیونکہ وہاں سے شدت پسند مسلسل پاکستانی چیک پوسٹ پر حملے کرتے ہیں ۔

مزید : علاقائی