پاکستان کو گوادر سے منافع کی بجائے مجموعی آمدن سے 24فیصد حصہ ملے گا : چین

پاکستان کو گوادر سے منافع کی بجائے مجموعی آمدن سے 24فیصد حصہ ملے گا : چین

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک 228ایجنسیاں) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے اور گوادر کو بنیاد بنا کر دشمن دونوں ممالک کے تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اورآمد ن کو بنیاد بنا کر بھی طرح طرح کے پراپیگنڈا کرتے ہیں لیکن اب اس کی حقیقت سامنے آگئی ہے، چینی سفارتخانے کے اعلیٰ عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی مناسب معاہدہ ہوا ہے ، پاکستان کو منافع کی بجائے مجموعی آمدن سے حصہ ملے گا جبکہ گوادر بندرگاہ 9سال بعد منافع دینا شروع کرے گی۔پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن لیجئن زہانے اپنے ایک ٹوئیٹ میں واضح کیا کہ’’ معاہدے کے مطابق پاکستان کو گوادر پورٹ کی آمدن کا 9فیصد اور فری زون سے آمدن کا 15فیصد حصہ ملے گا، پاکستان کو اچھی ڈیل مل گئی ہے جو کہ منافع کی بجائے مجموعی آمدن سے حصہ وصول کرے گا جبکہ اس کا منافع 9سال بعد ہی شروع ہوگا ، بنیادی طورپر یہ منصوبہ ہی بوٹ (خود تعمیرکریں اور چلائیں) منصوبہ ہے ، پاکستان نے کچھ خرچ بھی نہیں کیا‘‘۔

چین

مزید : علاقائی