مسلم مخالف ویڈیو ز ٹویٹ کرنے پر دنیا بھر کی ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید

مسلم مخالف ویڈیو ز ٹویٹ کرنے پر دنیا بھر کی ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بارپھر تنازعات کی زد میں آگئے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مسلم مخالف ویڈیوز پوسٹ کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔تفصیلات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹویٹر اکاؤنٹ سے مسلم مخالف 3 ویڈیوز ری ٹویٹ کی گئیں۔ یہ ویڈیوز ابتدائی طور پر برطانیہ کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت بریٹن فرسٹ کی نائب سربراہ جیڈا فرینسن کی جانب سے شیئر کی گئی تھیں جنہیں ٹرمپ نے اپنے اکاؤنٹ سے دوبارہ شیئر کیا۔ان ویڈیوز میں مبینہ طور پر مسلمان افراد کو تشدد کرتے دکھایا گیا ہے۔ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک لڑکا مبینہ طور پر ڈچ لڑکے کو زدوکوب کر رہا ہے۔دوسری ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک مجمع مبینہ طور پر ایک نوجوان کو چھت سے دھکا دے رہا ہے جبکہ تیسری ویڈیو میں مبینہ طور پر ایک شخص کو مجسمہ توڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ڈونلڈٹرمپ کی اس حرکت پر برطانوی حکومت نے بھی مذمت کی ہے اور برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے مسلم مخالف ویڈیوز کی ٹویٹ کو اپنے اکاؤنٹ سے دوبارہ شیئر کرکے غلطی کی۔ترجمان نے مزید کہا کہ ’’بریٹن فرسٹ‘‘ تنظیم نفرت انگیز پیغامات سے معاشرے کو تقسیم کرنا چاہتی ہے اور اس کی وجہ سے قانون کی پاسداری کرنے والے لوگوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ترجمان نے مزید کہاکہ برطانوی عوام اس تنظیم کے بیانیے کو مسترد کرتے ہیں اور امریکی صدر نے اس تنظیم کے نظریے کو آگے بڑھاکر غلط کام کیا۔

ٹرمپ/ٹویٹ

مزید : علاقائی