ترقیاتی منصوبوں کے باعث کاٹے گئے درختوں کا ریکارڈ طلب

ترقیاتی منصوبوں کے باعث کاٹے گئے درختوں کا ریکارڈ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے دوران درختوں کی کٹائی کے خلاف درخواست پر عدالت کے بار بار احکامات کے باوجود دس ماہ تک جواب داخل نہ کروانے پر ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی میاں شکیل کو طلب کر لیا، عدالت نے ڈی جی پی ایچ اے سے ترقیاتی منصوبوں کے باعث کاٹے گئے درختوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے ، جسٹس عائشہ اے ملک نے تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کی ایڈووکیٹ شیراز ذکا کی وساطت سے دائر درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور شہر میں کینال روڈ توسیعی منصوبے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے درخت کاٹے گئے، درختوں کی کٹائی اور متبادل درخت لگانے سے متعلق تفصیلات کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا، درختوں کی کٹائی سے متعلق درخواست دائر کیے 10 ماہ گزر گئے. درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود ڈائریکٹر جنرل پارک اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی نے جواب داخل نہیں کروایا، ڈائریکٹر جنرل پارک اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی جواب داخل نہ کروا کر عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں ۔ اس کیس کی مزید سماعت 18 دسمبر کو ہو گی۔
درختوں کا ریکارڈ

مزید :

علاقائی -