سیکرٹری خوراک کو فلور ملوں کا موقف سن کر معاملہ حل کرنے کی ہدایت

سیکرٹری خوراک کو فلور ملوں کا موقف سن کر معاملہ حل کرنے کی ہدایت

لاہور ( نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے فلور ملوں کو اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنے کی اجازت دینے کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری خوراک کو ہدایت کی ہے کہ درخواست گزار کاموقف سن کر معاملہ کا فیصلہ کیا جائے، مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے میاں آفتاب محمود ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں محکمہ سیکرٹری خوراک ڈائریکٹر فوڈ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ خوراک نے فلور ملز پر اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنے کی پالیسی نافذ کر دی ہے، درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ نئی پالیسی کے نفاذ سے محکمہ فوڈ کی ذخیرے میں پڑی گندم ناکارہ ہو رہی ہے، درخواست گزار وکیل نے الزام لگایا کہ نئی فوڈ پالیسی کے بعد سے محکمہ فوڈ ورلڈ بنک کے قرضوں تلے دب چکا ہے، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 2016ء کی پالیسی میں فلور ملز مالکان کو محکمہ فوڈ کے سٹورز سے گندم خریدنے کا پابند بنایا گیا تھا، درخواستگزار وکیل نے کہا کہ فلور ملز مالکان نے اوپن مارکیٹ سے سستے داموں گندم خریدنے کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 140 روپے اضافہ کر دیا،وکیل نے استدعا کی کہ محکمہ فوڈ کی 2017ء کی نافذ کی گئی پالیسی کو کالعدم کیا جائے۔

سیکرٹری خوراک

مزید : علاقائی