تحریک انصاف کی کامیابی میں خواتین کا اہم کردارہے ،عمر ڈار

تحریک انصاف کی کامیابی میں خواتین کا اہم کردارہے ،عمر ڈار

سیالکوٹ(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار نے کہا کہ اسلام میں خواتین کا کردار ہمیشہ اہم اور مثبت رہا ہے، اسی طرح پاکستان کی تاریخ میں بھی خواتین نے ہر مقام پر آپنا لوہا منوایا ہے چاہے جنگ ہو یا جہاد یا پھر کو ئی قدرتی آفت ہو، اسی طرح سیاست میں بھی خواتین کا مقام اہمیت کا حامل ہے اور خاص کر تحریک انصاف میں خواتین کو جو عزت اور مقام حاصل ہے وہ دوسری سیاسی پارٹیوں میں نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ونگ کی عہدیدران سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی میں خواتین کا اہم کردارہے چاہے ریلی ہو ،دھرنا ہو جلسہ ہو الیکشن کمپین ہو پارٹی کے لیے فنڈ جمع کرنا ہو یا تھر متاثرین کیلئے امداد جمع کرنے سے لے کر تھر متاثرین کے گھروں تک پہچانے میں پاکستان تحریک انصاف کی خواتین نے اہم کردار کیا اور ہمیشہ اپنی خدمات تھر کے بچوں ، بہنوں کیلئے پیش کرنے کا عہد کیا وہ قابلِ فخر ہے اور تحریک انصاف کی خواتین نے ہمیشہ بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ جس طرح پاکستان تحریک انصاف کی خواتین دن رات پارٹی کے لئے کام کررہی ہیں وہ سب ہماری ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کی محنت اور ورکنگ قابلِ ستائش ہے اکیسویں صدی میں بھی افسوس کے ساتھ پاکستانی معاشرے میں جہالت ، غربت اور ایسے سماجی روایوں کا سامنا ہے جن کے حل کیلئے سیاسی سطح پر اقدامات کی اہم ضرورت ہے۔

مزید : علاقائی