بر طانوی وزیراعظم مجھ پر نہیں، برطانیہ میں دہشتگردی پر توجہ دیں: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن ( آن لائن )بر طانوی وزیراعظم تھریسا مے کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر پر چند ویڈیوز شیئر کرنے پر تنقید کے بعد امریکی صدر نے ان سے کہا ہے کہ وہ اپنی توجہ برطانیہ میں ’دہشتگردی‘ کی جانب مرکوز کریں۔ٹوئٹر میں ایک پیغام میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’آپ اپنی توجہ مجھ پر نہ رکھیں۔ آپ برطانیہ میں ہونے والی تباہ کن ریڈیکل اسلامی دہشتگردی پر توجہ دیں۔‘اس سے پہلے انتہائی دائیں بازو کی ایک برطانوی تنظیم کی طرف سے مسلمانوں کے بارے میں جاری کردہ تین اشتعال انگیز ویڈیوز کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ری ٹویٹ کیا گیا تھا
ڈونلڈ ٹرمپ