تحریک لبیک کے 47 کارکنوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15دن کی توسیع

تحریک لبیک کے 47 کارکنوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15دن کی توسیع

اسلام آباد (آئی این پی)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسلام آباد دھرنا آپریشن کے دوران تحریک لبیک کے 47گرفتار کارکنوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15دن کی توسیع کر دی ہے ، عدالت نے اڈیالہ جیل میں قید 75کارکنوں کے وکلاء کی درخواست پر 10,10 ہزارکے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہائی کا حکم بھی دیا۔ ملز موں کے خلاف تھانہ آبپارہ، کھنہ اور آئی نائن میں مقدمات درج ہیں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیض آباد انٹرچینج پر تحریک لبیک کے مظاہرین کی طرف سے وفاقی پولیس پر تشدد میں ملوث گرفتار 47ملز موں کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش کیا گیا۔ ملزموں کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں جن میں آبپارہ41،کھنہ اور آئی نائن میں 16مقدمات درج ہیں۔

ریمانڈ

مزید : علاقائی