عیدمیلاالنبی ؐ، کراچی، حیدرآباد، سکھر میں آج موبائل فون سروس بند رہیگی

عیدمیلاالنبی ؐ، کراچی، حیدرآباد، سکھر میں آج موبائل فون سروس بند رہیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ما نیٹر نگ ڈیسک)سندھ حکومت کی سفارش پر وفاقی حکومت نے سندھ کے تین شہروں کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں سیکیورٹی خدشات کے 12 ربیع الاول کے روز موبائل فون سروس بند رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔جیونیوز کے مطابق سندھ حکومت نے عید میلاالنبی پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے لیے وفاق کو خط لکھا تھا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی ہیکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں سروس معطل رکھی جائے، موبائل اور انٹرنیٹ سروس صبح 8 سے رات 8 بجے تک بندرکھی جائے۔دوسری جانب کوئٹہ میں بھی موبائل فون سروسز بند رکھی جائیں گی۔
فون سروس بند

مزید :

علاقائی -