پاک بحریہ کے جہاز راہ نورد اوردہشت کا ایرانی بندر گاہوں کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز راہ نورد اوردہشت کا ایرانی بندر گاہوں کا دورہ

اسلام آباد (صباح نیوز)پاک بحریہ کے جہازوں راہ نورد اوردہشت نے ایران کی بندر گاہ کا دورہ کیا، بندرعباس بندرگاہ پہنچنے پرجہازوں کاپرتپاک استقبال کیا گیا ،دورے کامقصد خطے میں سیکورٹی اوربحری افواج کے مابین تعاون کوفروغ دیناہے۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق جمعرات کو پاک بحریہ کے جہازوں راہ نورد اوردہشت نے ایران کی بندر گاہ کا دورہ کیاہے ۔ایران میں پاکستان کے سفیراورایران کے سینئرعسکری و سول حکام ،پولینڈ ،جاپان ،جرمنی اورچین کے ملٹری اتاشیوں نے بھی پاکستانی جہازوں کادورہ کیا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ایک سال کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں کاایران کا یہ دوسرادورہ ہے ۔ دورے کامقصد خطے میں سیکورٹی اوربحری افواج کے مابین تعاون کوفروغ دیناہے۔

پاک بحریہ

مزید : علاقائی