سرکار دو عالم ؐ کی آمد کائنات پر اللہ تعالیٰ کا سب سے بڑاانعام ہے: پرویز مشرف

سرکار دو عالم ؐ کی آمد کائنات پر اللہ تعالیٰ کا سب سے بڑاانعام ہے: پرویز مشرف

اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر پاکستان اورآل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہاہے نبی پاک ؐ کا ظہورتمام انسانوں ہی نہیں کل کائنات پر اللہ تعالیٰ کاسب سے بڑا انعام ہے۔آپؐ کی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ، ا سو ہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر دنیاوی و اخروی مصائب سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔آج 12ربیع الاول یوم ظہور سرکار دو عالم کی مناسبت سے جاری کردہ مشترکہ پیغام میں آل پاکستان مسلم لیگ کے قائدین نے کہا ہے آج نہ صرف امت مسلمہ بلکہ پوری انسانی دنیا عجیب و غر یب بحرانوں میں گھری ہوئی ہے۔نبی پاک ؐ کی سیرت طیبہ نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام انسانوں اور کائنات کیلئے ہے۔کوئی بھی انسان آپؐ کی حیات طیبہ پر عمل پیرا ہوکر کامیابی حاصل کرسکتا ہے۔ آپ ؐ کی حکمت و دانش بھری زندگی میں تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ہم آپؐ کی مقد س سیرت پر عمل پیرا ہو کر نہ صرف دنیا بلکہ آحرت میں بھی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

پرویز مشرف

مزید : علاقائی