گوالمنڈی ، معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ ، چچا بھتیجے سمیت 3افراد شدید زخمی

گوالمنڈی ، معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ ، چچا بھتیجے سمیت 3افراد شدید زخمی

لاہور (خبرنگار)گوالمنڈی کے علاقہ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں چچا اوربھتیجے سمیت 3افراد شدیدزخمی ہو گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ،۔تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی کے علاقہ کے رہائشی عثمان اور اس کا بھتیجاحمزہ اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے اس دوران ان کی چاند گجر سے معمولی بات پر تلخ کلامی ہو گئی اور نوبت لڑائی جھگڑے تک جا پہنچی اس دوران علاقہ معززین نے بیچ بچاؤ کروا دیا اور چاند وہاں سے چلا گیا مگر تھوڑی دیر بعد چاند گجر اپنے ساتھی کے ہمراہ وہاں دوبارہ آپہنچا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عثمان ،حمزہ اور راہگیرعابد شدید زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کوطبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیااور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی