ایف آئی اے نے 2ٹریول ایجنٹ گرفتار کر لئے، 9پاکستانی پاسپورٹ برآمد

ایف آئی اے نے 2ٹریول ایجنٹ گرفتار کر لئے، 9پاکستانی پاسپورٹ برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) ایف آئی اے گوجرانوالہ نے کارروائی کر کے 2ٹریول ایجنٹ گرفتار کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گوجرنوالہ کی ٹیم نے سب انسپکٹر جاوید اقبال گھمن کی سربراہی میں قلعہ کالر والا تحصیل سیالکوٹ میں گورمے ٹریول ایجنسی میں چھاپہ مار کر دو ایجنٹ زاہد نصیر اور محمد انور کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 9پاکستانی پاسپورٹ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی