ریلوے پولیس نے کروڑوں کی اراضی قبضہ مافیاسے وا گزار کرالی

ریلوے پولیس نے کروڑوں کی اراضی قبضہ مافیاسے وا گزار کرالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) پاکستان ریلوے پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ریلوے اراضی قبضہ مافیاسے وا گزار کرالی۔ تفصیل کے مطابق پاکستان ریلوے پولیس نے ریلوے عملہ کے ساتھ مل کر سانگلہ ہل حافظ آباد سیکشن پر 5ایکڑریلوے زرعی اراضی مالیتی تقریباً 7کروڑ 50لاکھ روپے اور ریلوے اسٹیشن چنیوٹ کے نزدیک 2ایکڑ ریلوے اراضی مالیتی تقریباً20لاکھ روپے قبضہ مافیا سے وا گزار کرائی۔اس موقع پرعملہ ریلوے اور ایس ایچ او فیصل آباد بھاری نفری کے ساتھ موقع پر موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -