پولیس ، رینجر زاورسی ٹی ڈی کا مشترکہ سرچ آپریشن، 17مشکوک افرادگرفتار

پولیس ، رینجر زاورسی ٹی ڈی کا مشترکہ سرچ آپریشن، 17مشکوک افرادگرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں پولیس ، رینجر زاورسی ٹی ڈی نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 17مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی خاطر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ کرایہ داری ایکٹ کے تحت کرایہ داروں اورمالک مکانوں سمیت 11افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پولیس ،رینجرز اورسی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ طور پر سرچ آپریشن کیا جس میں شہریوں کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی اور نامکمل شناختی دستاویزات اور بائیومیٹرک تصدیق نہ ہونے پر 17مشکوک افراد کوحراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 11کرایہ داروں اورمالک مکانوں کو گرفتارکر کے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

مزید : علاقائی