ریس کور س پولیس نے 2 منشیات فروشوں کوگرفتار کرلیا ،مقدمہ درج

ریس کور س پولیس نے 2 منشیات فروشوں کوگرفتار کرلیا ،مقدمہ درج

لاہور (کرائم رپورٹر) ریس کور س پولیس نے 2 منشیات فروشوں کوگرفتار کرلیا ،ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے پشاور سے ہیروئن لاہور لانے والے فریداللہ پٹھان اورمحبوب خان کومخبر کی اطلاع پررنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 10کلو ہیروئن برآمد کر لی۔

مزید : علاقائی