مختلف علاقوں سے 2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ، مردہ خانے میں منتقل

مختلف علاقوں سے 2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ، مردہ خانے میں منتقل

لاہو ر(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں مختلف علاقوں سے 2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ،پولیس نے لاشوں کوقبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے میں منتقل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اکبری گیٹ کے علاقہ مسجد وزیرخان کے قریب 22سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش پڑی دیکھ کر مقامی دکاندار نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کیلئے مقامی مساجد میں اعلانات کروائے اور ناکامی پر مردہ خانے میں منتقل کر دیا۔بھاٹی گیٹ کے علاقہ پرندہ مارکیٹ میں دکان کے سامنے 45سالہ شخص کی لاش پڑی دیکھ کر محلہ دار نے پولیس کو اطلاع دی جس نے لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق متوفیان نشے کے عادی تھے ان کی موت نشہ کی زیادتی کے سبب ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی