صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا
لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتیں،شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، گاڑیوں اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقہ میں جمیل کے گھر چار ڈاکو گھس گئے اور اہلخانہ کو یر غما ل بنا کر سا ڑ ھے 4لا کھ کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لو ٹ لئے۔با ٹا پو ر کے علا قہ میں رشید کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر دو ڈاکو3لا کھ15ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔شا د ما ن کے علا قہ میںیو سف کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکوؤں نے2لا کھ75 ہزار کی نقد ی ، طلائی زیو رات اور مو با ئل فو ن لو ٹ لئے۔ شیر ا کو ٹ کے علا قہ میں سلیم کے گھر میں تین ڈاکو گھس گئے اور 2لاکھ45ہزار کی نقد ی ، طلا ئی زیو رات اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے۔مسلم ٹا ؤ ن کے علا قہ میں شہبا ز کے گھر سے ڈاکو2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ شا لیما ر کے علا قہ میں کا شف کے اہلخانہ کو یر غما ل بنا کر ڈاکوؤں نے78ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن لوٹ لئے۔ علاوہ ازیں چوہنگ میں جا وید،فیکٹر ی ایر یا میں شر یف کی گاڑیاں جبکہ ہڈ یا رہ میں قد یر،سو ل لا ئن میں بشیر ،جنو بی چھا ؤ نی میں صا دق،ڈیفنس اے میں جا وید اورمسلم ٹاؤن میں عد یل کی موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔